لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوران مزید 7 زائرین جاں بحق تعداد 18 ہو گئی
تمام زائرین شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے
KARACHI:
لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے دوران شدید گرمی کے باعث مزید 7 زائرین جاں بحق ہو گئے جس کے بعد دو دن میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے 763ویں عرس کی سالانہ تقریبات کے دوسرے روز بھی شدید گرمی کے باعث مزید 7 زائرین جاں بحق جب کہ متعدد افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوران شدید گرمی کے باعث 10 زائرین جاں بحق جب کہ ایک شخص انڑواہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2t1ii8_sehwan_news