اپنی زندگی سے خوش جوڑوں کے زیادہ بچے ہوتے ہیں تحقیق

خوش و خرم لوگوں میں نئے تعلقات بنانے کے امکانات ہوتے ہیں جس سے بچوں سے بھرے خاندان کی تشکیل میں آسانی ہوتی ہے،ماہرین


ویب ڈیسک June 07, 2015
مثبت طرزعمل رکھنے والے افراد جانتے ہیں کہ وہ نئے موقعوں سے فائدہ اٹھانے یا بچوں کی ذمہ داریاں اٹھانے کے لیے تیار ہیں،فوٹو فائل

FAISALABAD: امریکی ماہرین نے تحقیق کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ اپنی زندگی سے غیر مطمئن لوگوں کے مقابلے میں خوش اورمطمئن جوڑوں کے بچے زیادہ ہوتے ہیں۔

نفسیاتی مسائل اور ان کے علاج سے متعلق امریکی جریدے 'ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی' میں امریکا کی 'ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی' سے منسلک ماہرین کی شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ماہرین نے 20 سال کے دوران ہر 10 سال بعد مختلف افراد سے ان کی آمدنی،عمراورزندگی سے متعلق سوالات پوچھے گئے،جن لوگوں نے پہلی مرتبہ اپنی زندگی سے خوش اوراطمینان کا اظہار کیا تھا ان کے بچوں کی تعداد کم خوش اورمطمئن افراد سے زیادہ تھی۔

تحقیق میں شامل ماہر نفسیات ڈاکٹرجاشوا ہکس کا کہنا ہے کہ خوش وخرم لوگوں میں نئے تعلقات بنانے اور اسے برقرار رکھنے کے امکانات ہوتے ہیں جس سے واضح طور پر بچوں سے بھرے پرے خاندان کی تشکیل میں آسانی ہوتی ہے۔ مثبت طرزعمل رکھنے والے افراد جانتے ہیں کہ وہ نئے موقعوں سے فائدہ اٹھانے یا بچوں کی ذمہ داریاں اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ اسی لئے ان کے بچوں کی تعداد بھی زیادہ ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں