بھارت کا تاجر 600 کروڑ کا بزنس چھوڑ کر سادھو بن گیا
بھنور لال 1982 سے جین مت سے متاثر تھا لیکن اس کے گھر والے اس کی راہ میں رکاوٹ تھے
کہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانا ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے اور اس کے لئے لوگ اپنی زندگیاں بھی گزار دیتے ہیں لیکن بھارت کا ایک کروڑ پتی تاجر ایسا بھی ہے جو 600 کروڑ روپے کی جائیداد چھوڑ کر سادھو بن گیا ہے۔
بھارتی ریاست راجھستان سے تعلق رکھنے والے بھنور لال راگھوناتھ نے نئی دلی میں اپنا پلاسٹک کا کام شروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے 'پلاسٹک کنگ' کے نام سے مشہور ہو گیا، وہ 1982 سے جین مت کے گرو شری گن رتنا سوری شیواجی مہاراج کی روحانی تعلیمات سے بہت متاثر تھا لیکن اس کے گھر والے اس کے سادھو بننے کے مخالف تھے۔
گزشتہ برس بھنور لال نے شیواجی مہاراج کا 108 واں چیلا 'دوشی' بننے کا فیصلہ کیا اور اس کے لئے اپنی 600 کروڑ کی جائیداد چھوڑ دی۔ چند روز قبل بھنور لال کے سادھو بننے کے لئے ایک پروقار تقریب حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔