ملک بھرمیں شدید گرمی کی لہر رحیم یارخان میں درجہ حرارت 46 ڈگری پر پہنچ گیا

سبی میں 44،لاڑکانہ اوربہاولپورمیں 43، سیہون، ملتان،لاہوراورڈی آئی خان میں درجہ حرارت42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا


ویب ڈیسک June 07, 2015
شدید گرمی کی لہر رواں ہفتے بھی جاری رہے گی، محکمہ موسمیات فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس کی وجہ سے چھٹی کے روز لوگوں نے نہروں، دریاؤں اور دیگر پرفضا مقامات کا رخ کرلیا ہے تاہم شہر قائد کے عوام پر ساحل سمندر جانے پر بھی پابندی عائد ہے۔

سندھ، بلوچستان اور پنجاب سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے، ملک میں سب سے زیادہ گرمی رحیم یارخان میں رہی جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ خیرپور، سکھر اور سبی میں 44، نواب شاہ، لاڑکانہ، موہن جو داڑو اور بہاولپورمیں 43، جیکب آباد، سیہون شریف، تربت، ڈیرہ غازی خان، ملتان، لاہور، بھکر، ڈیرہ اسماعیل خان اور اوکاڑہ میں 42، بہاولنگر، جھنگ، ساہیوال اور نور پور تھل میں 41، گوجرانوالہ اور سرگودھا 40، حیدرآباد، راولپنڈی، اسلام آباد، گجرات اور پشاور میں درجہ حرارت 39، کراچی میں 36 جب کہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شدید گرمی سے چھٹکارے کےلئے ملک بھر میں عوام نے چھٹی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دریاؤں، نہروں اور پُرفضا مقامات کا رخ کرلیا ہے تاہم کراچی میں بلدیاتی انتظامیہ نے اونچی لہروں کے پیش نظر شہریوں کو ساحل سمندر پر جانے اور نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں