حیدرآباد کے شہریوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے برکات رضوی
مہم کے دوران ہزاروں ٹن کچرا ٹھکانے لگانے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،ایڈ منسٹریٹرکا رات گئے شہرکا دورہ.
حیدرآباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر سید برکات احمد رضوی نے کہا ہے کہ
ان کی پہلی ترجیح حیدرآباد، لطیف آباد اور قاسم آباد میں جگہ جگہ موجود کچرے کے ڈھیر اٹھا کر شہریوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی ہے۔ دوسرے مرحلے میں ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشنز میں کرپشن کی جڑ سمجھے جانیوالے افسران کا صفایا کیا جائیگا جسکے بعد ہی شہر میں حقیقی صفائی نظر آئیگی۔ وہ شہر بھر میں جاری 10 روزہ صفائی مہم کے جائزے میں مارکیٹ فائر بریگیڈ کے مقام پر ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ٹائون سٹی عابد محمود قریشی، ارشد سعید، شوکت کاظمی، اسلم ناغڑ، فتح ناغڑ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
برکات رضوی نے کہا کہ شہر بھر میں 50 ہزار ٹن سے زائد کچرا ہے جسے ٹھکانے لگانے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔ شہریوں کو مشکلات سے بچانے کیلیے رات کو کچرا اٹھانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشنز میں آکٹرائے ضلع ٹیکس کے شیئرز میں کٹوتی کے باعث بحران سے واقف ہیں، وہ چیف سیکریٹری سندھ سے ملاقات میں مزید فنڈز کے اجرا کی گزارش کرینگے تاکہ حیدرآباد کے بلدیاتی مسائل میں کمی آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 10روزہ مہم کے بعد بلدیاتی کے خاکروب صفائی کا کام سنبھال لیں گے جو اس وقت تنخواہیں کی عدم ادائیگی کے باعث کام نہیں کر رہے اور تنخواہ ملنے کے باوجود اگر وہ ڈیوٹیوں پر نہ آئے تو ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔
ایک سوال کے جواب میں برکات رضوی کا کہنا تھا کہ وہ ٹی ایم اے سٹی میں دو سال کے دوران کی گئی کرپشن سے واقف ہیں اور اس کرپشن کو نمایاں کرنے میں ایکسپریس اخبار نے نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ شہر سے کچرا صاف کرنے کے بعد کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائی ان کے ایجنڈے کا حصہ ہے جس پر وہ ضرور عمل کرائیں گے، ایسے عناصر کیخلاف دیانتدار افسران کی سربراہی میں کمیٹیاںبنا کر انکوائری کرائی جائے گی اور اگر کوئی کرپشن میں ملوث پایا گیا تو قانون کے مطابق نہ صرف اس کیخلاف کارروائی کی جائیگی بلکہ کرپشن کی رقم بھی واپس لیں گے جیسا کہ وہ ٹنڈو محمد خان میں تعیناتی کے دوران دو بار، ریونیو افسران سے لوٹی گئی رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرا چکے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ امسال عید الاضحی کے موقع پر آلائشیں اٹھانے کیلیے خصوصی انتظامات کیے جائینگے جسکے باعث شہری نمایاں فرق محسوس کرینگے، اب بلدیاتی مسائل ختم ہونے کے دن شروع ہو چکے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ بلدیاتی نظام کی اصل روح کے مطابق عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ایڈ منسٹریٹر نے کہا کہ تینوں ٹائونز میں فائر بریگیڈز کے نظام کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جائیگا۔ قبل ازیں رات ڈیڑھ بجے ایڈمنسٹریٹر برکات احمد رضوی کے اچانک مارکیٹ فائر بریگیڈ پہنچنے پر فائر سپرنٹنڈنٹ ٹائون سٹی شوکت کاظمی نے ان کا استقبال کیا اور انہیں مارکیٹ، نشتر آباد اور فقیر کا پڑ فائر اسٹیشنز سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ صفائی مہم کے دوران برکات احمد رضوی رات بھر خود سڑکوں پر رہ کر مہم کی نگرانی کر رہے ہیں گزشتہ شب بھی انہوں نے باچا خان چوک، سول اسپتال، مارکیٹ چوک، ہیرآباد میں جاری کاموں کا جائزہ لیا کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔