ہوا کے کم دباؤ کے باعث ماہی گیرسمندرمیں جانے سے گریزکریں محکمہ موسمیات

سندھ کے ماہی گیرمنگل سے جمعرات اوربلوچستان کے ماہی گیربدھ سے جمعہ کے دوران سمندر میں جانے سے اجتناب کریں،محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک June 07, 2015
آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ہوا کا دباؤ شدید کم ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات :فوٹو فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ سمندر میں تیز لہروں کا باعث بن سکتا ہے اس لئے ماہی گیر گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤکراچی سے جنوب اورجنوب مشرق میں 1200 کلومیٹرکے فاصلے پرموجود ہے اوراگلے 24 گھنٹوں میں ہوا کے انتہائی کم دباؤ کے باعث بڑی لہریں اٹھنے کا امکان ہے اورآئندہ 48 گھنٹوں کے دوران یہ دباؤ شدید کم ہونے کا خدشہ بھی ہے اس لئے سندھ کے ماہی گیر منگل کی شام سے جمعرات کے دوران جبکہ بلوچستان کے ماہی گیربدھ سے جمعہ کے دوران کھلے سمندر میں جانے سے گریزکریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثرعلاقوں میں مطلع صاف ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا جبکہ مالاکنڈ ، ہزارہ ، ژوب ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |