قوم فیصلہ کرچکی ہے ہر قیمت پر دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا آرمی چیف

قوم کی حمایت کے ساتھ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جس کا مقصد پاکستان میں امن اور استحکام لانا ہے،آرمی چیف


ویب ڈیسک June 07, 2015
جنرل راحیل شریف نے اپنے 3 روزہ دورہ سری لنکا کے دوران تعمیری ملاقاتیں فوٹو: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q35/q35.webp

https://img.express.pk/media/images/army-chief1/army-chief1.webp

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل راحیل شریف نے اپنے 3 روزہ سری لنکا کے دورے کے دوران تعمیری ملاقاتیں کیں جب کہ آرمی چیف کے دورے سے پاک سری لنکا عسکری تعلقات بھی مستحکم ہوئے اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ قوم کی حمایت کے ساتھ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جس کا مقصد پاکستان میں امن اور استحکام لانا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q45/q45.webp

https://img.express.pk/media/images/army-chief/army-chief.webp

جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ ملٹری اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے والے سری لنکن فوجی افسروں سے خطاب بھی کیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سری لنکن فوج کی قربانیاں اورعزم قابل ستائش ہیں، ترقی اوراستحکام کے سفر میں اپنے سری لنکن بھائیوں کے ہم قدم ہیں۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں