بالی ووڈ میں قدم رکھتے وقت والدین کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا پریانکا

میرا تعلق روایتی پنجابی گھرانے سے ہے ، بالی ووڈ اداکارہ


ویب ڈیسک June 07, 2015
پریانکا چوپڑا نے 2000 میں عالمی ملکہ حسن کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔ ۔فوٹو فائل

اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ جب میں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو اس دوران والدین کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق روایتی پنجابی گھرانے سے اوریہی وجہ ہے کہ جب میں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو والدین نے اس کی شدید مخالفت کی تاہم بعد میں فلمی دنیا میں کام کرنے کی اجازت دے دی ۔ پریانکا کا اپنی نئی فلم ''دل دھڑکنے دو'' کے حوالے سے کہنا تھا کہ فلم میں انہوں نے عائشہ نامی لڑکی کا رول ادا کیا ہے اورمیرا یہ کرداربھارتی خواتین کی نمائندگی کرتا ہے جنہیں اپنے حق کے لیے بولنے کی بھی اجازت نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |