کراچی میں موٹرسائیکل سواروں پرہیلمٹ پہننے کی پابندی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا
ہیلمٹ پہننے کی پابندی سے خواتین بھی مستثنی نہیں اورخلاف ورزی کرنے والے کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا
ISLAMABAD:
شہرقائد میں موٹرسائیکل پر سواری کرنے والے اب دونوں افراد کو ہیلمٹ پہننا ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا جب کہ پابندی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ کی پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ ہیلمٹ پہننے کی پابندی سے خواتین بھی مستثنی نہیں اورانہیں اب موٹر سائیکل پربیٹھنا ہے تو ہیلمٹ پہننے کی پابندی کرنا ہوگی جب کہ خواتین کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ پہننے کی پابندی سمجھ سے بالا تر ہے، موٹرسائیکل پر بچوں اورسامان کو تھام کر بیٹھنا خود ایک مشکل کام ہے اس پر سے ہیلمٹ لگاکر بیٹھنا مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنے گا،اس لئے ہیلمٹ کی پابندی فوری ختم کی جائے۔
دوسری جانب ٹریفک پولیس کی جانب سے کراچی میں موٹرسائیکل پر سفر کے دوران خواتین پر ہیلمٹ کے استعمال کی پابندی کے حکم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کا پابندی کا اعلان کرتے وقت کہنا تھا کہ رواں سال ٹریفک حادثات میں 57 افراد جاں بحق ہوئے اس لیے ہیلمٹ مہم پر عملدرآمد عوام کے تحفظ کے لیے کیا جارہا ہے اور خواتین پر بھی ہیلمٹ پہننے کی پابندی ہوگی۔پہلے پابندی کا اطلاق یکم جون سے ہونا تھا تاہم اس میں 8 روز کی توسیع کردی گئی اوراب اس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔