بنگلہ دیش بنانے میں بھارتی فوجیوں کا خون شامل ہے نریندر مودی

بنگلہ دیش کےعوام کی جانب سے لڑی جانے والی لڑائی میں بھارتی بھی ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرجدوجہد کررہےتھے،مودی


ویب ڈیسک June 07, 2015
بنگلہ دیش کےعوام کی جانب سے لڑی جانے والی لڑائی میں بھارتی بھی ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرجدوجہد کررہےتھے،مودی۔ فوٹو: اے ایف پی

RAWALPINDI: بنگلہ دیش کے دورے پر گئے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کا قیام ہر بھارتی کی خواہش تھی اور اس میں بھارتی شہریوں نے بھی کردار ادا کیا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q18/q18.webp

https://img.express.pk/media/images/modi-president1/modi-president1.webp

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کو بنگلادیش کی آزادی میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے "بنگلادیش لبریشن وار آنر" سے نوازا گیا اور نریندر مودی نے واجپائی کے لئے یہ اعزاز بنگلادیشی صدر عبدالحمید کے ہاتھوں وصول کیا۔

https://img.express.pk/media/images/q19/q19.webp

https://img.express.pk/media/images/modi1/modi1.webp

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندری مودی کا کہنا تھا کہ جب بنگلہ دیش کے عوام آزادی کی لڑائی لڑرہے تھے اس وقت بھارتی بھی ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر جدوجہد کر رہے تھے اوراس طرح انہوں نے بنگلہ دیش کا خواب پورا کرنے میں مدد کی۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ 1971 میں جنگجوؤں کی حمایت میں دہلی میں ستیہ گرہ تحریک چلی تو وہ بھی ایک نوجوان رضاکار کی حیچیت سے اس میں شامل ہوئے جب کہ انہوں نے اس موقع پر6 دسمبر 1971 کو واجپائی کی پارلیمنٹ میں تقریرکو یاد بھی کیا جس میں انہوں نے حکومت سے بنگلہ دیش کو تسلیم کرنے کی درخواست کی تھی۔

https://img.express.pk/media/images/q25/q25.webp

https://img.express.pk/media/images/modi-president/modi-president.webp

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم کے بیان پر وزارت خارجہ نے فوری حرکت میں آتے ہوئے اس کی وضاحت کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرلکھا کہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ 1971 میں ہربھارتی چاہتا تھا کہ آزاد بنگلہ دیش کا خواب شرمندہ تعبیر ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں