بنگلہ دیش بنانے میں بھارتی فوجیوں کا خون شامل ہے نریندر مودی

بنگلہ دیش کےعوام کی جانب سے لڑی جانے والی لڑائی میں بھارتی بھی ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرجدوجہد کررہےتھے،مودی

بنگلہ دیش کےعوام کی جانب سے لڑی جانے والی لڑائی میں بھارتی بھی ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرجدوجہد کررہےتھے،مودی۔ فوٹو: اے ایف پی

RAWALPINDI:
بنگلہ دیش کے دورے پر گئے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کا قیام ہر بھارتی کی خواہش تھی اور اس میں بھارتی شہریوں نے بھی کردار ادا کیا ہے۔





غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کو بنگلادیش کی آزادی میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے "بنگلادیش لبریشن وار آنر" سے نوازا گیا اور نریندر مودی نے واجپائی کے لئے یہ اعزاز بنگلادیشی صدر عبدالحمید کے ہاتھوں وصول کیا۔






تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندری مودی کا کہنا تھا کہ جب بنگلہ دیش کے عوام آزادی کی لڑائی لڑرہے تھے اس وقت بھارتی بھی ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر جدوجہد کر رہے تھے اوراس طرح انہوں نے بنگلہ دیش کا خواب پورا کرنے میں مدد کی۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ 1971 میں جنگجوؤں کی حمایت میں دہلی میں ستیہ گرہ تحریک چلی تو وہ بھی ایک نوجوان رضاکار کی حیچیت سے اس میں شامل ہوئے جب کہ انہوں نے اس موقع پر6 دسمبر 1971 کو واجپائی کی پارلیمنٹ میں تقریرکو یاد بھی کیا جس میں انہوں نے حکومت سے بنگلہ دیش کو تسلیم کرنے کی درخواست کی تھی۔





دوسری جانب بھارتی وزیراعظم کے بیان پر وزارت خارجہ نے فوری حرکت میں آتے ہوئے اس کی وضاحت کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرلکھا کہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ 1971 میں ہربھارتی چاہتا تھا کہ آزاد بنگلہ دیش کا خواب شرمندہ تعبیر ہو۔

https://www.dailymotion.com/video/x2t2gzf_narendra-moodi_news
Load Next Story