امپائرز اسکینڈل پاکستان نے غیر ایدٹ شدہ ویڈیوز طلب کر لیں
کمیٹی نے شواہد کیلیے اسٹنگ آپریشن کرنے والے بھارتی چینل انڈیا ٹی وی سے رابطہ کر لیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے امپائرز کرپشن اسکینڈل منظر عام پر لانے والے بھارتی انڈر کور رپورٹرز کو لاہور بھیجنے کی درخواست کر دی۔
پی سی بی کے منیجر لیگل بیرسٹر سلمان نصیر نے اپنے خط میں انڈیا ٹی وی کو لکھاکہ اگر ایسا ممکن نہ ہوتو تحقیقاتی کمیٹی نئی دہلی میں بھی ان سے بات چیت کیلیے تیار ہے، بورڈ نے ٹی وی چینل کے چیئرمین و ایڈیٹر انچیف رجت شرما سے اپنے امپائرز ندیم غوری اور انیس صدیقی کی غیر ایڈٹ ویڈیو ٹیپس اور گفتگو تحریری شکل میں فراہم کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔ ادھر سابق بنگلہ دیشی کپتان اپنے زیرعتاب امپائر نادر شاہ کی حمایت پر کمربستہ ہوگئے، فاروق احمد کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نادر تھوڑے نشے میں دکھائی دے رہے ہیں، غیرذمہ دارانہ رویے نے انھیں مشکل میں ڈالا، خالد مشہود کا کہنا ہے کہ میرے لیے ان کے کرپشن میں ملوث ہونے پر یقین کرنا مشکل ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرپشن کے الزامات کی زد میں آنے والے اپنے معطل امپائرز ندیم غوری اور انیس صدیقی کے خلاف باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ہیں، اس سلسلے میں کمیٹی نے شواہد کیلیے اسٹنگ آپریشن کرنے والے بھارتی چینل انڈیا ٹی وی سے رابطہ کر لیا، پی سی بی کے منیجر لیگل اور تحقیقاتی کمیٹی کے ممبر بیرسٹر سلمان نصیر نے چینل کے چیئرمین اور ایڈیٹر انچیف رجت شرما سے درخواست کی کہ وہ اسٹنگ آپریشن کرنے والے اپنے انڈر کور رپورٹرز کو تحقیقاتی کمیٹی میں بیان دینے کیلیے لاہور بھیجیں۔
اگر ایسا ممکن نہ ہوتو پھر کمیٹی ان صحافیوں کے انٹرویو کیلیے نئی دہلی آنے کو بھی تیار ہے، خط میں لکھاگیاکہ پی سی بی نے اس معاملے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم کردی جو سامنے آنے والے حقائق سے متعلق تفصیلی رپورٹ بورڈ کو پیش کرے گی، انڈیا ٹی وی سے اسٹنگ آپریشن کی غیر ایڈٹ شدہ ویڈیوز اور ندیم غوری و انیس صدیقی کی رپورٹرز سے ہونے والی گفتگو کو تحریری شکل میں بھی فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔ انڈیا ٹی وی کا کہنا ہے کہ ہم صاف اور آزادانہ تحقیقات کیلیے تمام غیر ایڈٹ شدہ ویڈیو ٹیپس اور ٹرانسکرپٹ فراہم کرنے کو تیار ہیں۔
ادھر بنگلہ دیشی امپائرز نادر شاہ کو اپنے ملک کے سابق کپتانوں کی حمایت حاصل ہوگئی، سابق قائد و چیف سلیکٹر فاروق احمد کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں ایسا لگ رہا تھا تھاجسے نادر نشے میں ہوں، میرے خیال میں ٹی وی پر گفتگو کا مخصوص حصہ پیش کیا گیا،اگر پوری ویڈیو دیکھی جائے تو معاملہ زیادہ مشکوک نہیں ہوگا، میں اور نادر نے شروع میں کافی کرکٹ ایک ساتھ کھیلی، وہ تھوڑا غیرذمہ دار تھا مگر اس کا کرکٹ کیریئر صاف ستھرا رہا ہے۔ ایک اور کپتان خالد مشہود نے کہا کہ نادر شاہ کی فیلڈ اور آف دی فیلڈ کافی عزت ہے، اہم میچز میں ذمہ داری کیلیے ان کا انتخاب کیا جاتا کیونکہ سب ان پر اعتماد کرتے تھے، اسی وجہ سے میرے لیے ان کے کرپشن میں ملوث ہونے کی بات پر یقین کرنا مشکل ہے۔