بگ باش میں بھی ایک پلیئر کی مشکوک حرکات کا انکشاف

غیرملکی کرکٹرآئی سی سی کی ’پلیئرز آن نوٹس‘ فہرست میں بھی موجود ہے، رپورٹ


Sports Desk October 14, 2012
ایک اخبار نے مختلف حلقوں کے حوالے سے کہا کہ حالیہ کچھ عرصے میں کھیل میں جتنی بھی کرپشن بے نقاب ہوئی اس کا ذریعہ میڈیا کے اسٹنگ آپریشنز ہی بنے. فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے انتہائی صاف و شفاف سمجھے جانے والے ٹوئنٹی 20 ایونٹ بگ باش میں بھی ایک پلیئر کی مشکوک حرکات کا انکشاف ہوا ہے۔

آسٹریلوی اخبار نے ایک کرکٹ آفیشل کے حوالے سے لکھا کہ ایک غیرملکی کھلاڑی کی بعض حرکات نے لوگوں کو شک میں ڈالا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ کھلاڑی آئی سی سی کی 'پلیئرز آن نوٹس' فہرست میں بھی شامل ہے۔ دریں اثناآسٹریلوی میڈیا نے کرکٹ میں ایک اور اسٹنگ آپریشن کو آئی سی سی کیلیے باعث شرم قرار دیا ہے۔

ایک اخبار نے مختلف حلقوں کے حوالے سے کہا کہ حالیہ کچھ عرصے میں کھیل میں جتنی بھی کرپشن بے نقاب ہوئی اس کا ذریعہ میڈیا کے اسٹنگ آپریشنز ہی بنے ، کئی نے سوال اٹھایا کہ سابق برطانوی چیف کانسٹیبل رونی فلینگن کی سربراہی میں کام کرنے والا آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ کب کسی بڑے نام کو بے نقاب کرے گا، یا پھر سابق انگلش کپتان اینڈریو اسٹروس کی کہی ہوئی بات درست ہے کہ یہ یونٹ ' بے دانت کا شیر' ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں