کرکٹ میں واپسی پرکیون پیٹرسن14رنز تک محدود

چیمپئنز لیگ ٹی20 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف دہلی ڈیرڈیولز نے انھیں تیسری پوزیشن پر بیٹنگ کا موقع دیا


AFP/Sports Desk October 14, 2012
بیٹسمین کیون پیٹرسن ایک چوکا لگانے کے بعد آسٹریلوی حریف بریٹ لی کی گیند کو آن سائیڈ پر پل کرتے ہوئے ڈیپ مڈ وکٹ پر سنیل نارائن کاکیچ بن گئے. فوٹو : اے ایف پی/ فائل

کرکٹ میں واپسی پرانگلش اسٹار بیٹسمین کیون پیٹرسن 18گیندوں پر14رنز تک محدود رہے۔

چیمپئنز لیگ ٹی20 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف دہلی ڈیرڈیولز نے انھیں تیسری پوزیشن پر بیٹنگ کا موقع دیا، وہ محض ایک چوکا لگانے کے بعد آسٹریلوی حریف بریٹ لی کی گیند کو آن سائیڈ پر پل کرتے ہوئے ڈیپ مڈ وکٹ پر سنیل نارائن کاکیچ بن گئے، رواں برس لارڈز ٹیسٹ کے موقع پر انگلش اسکواڈ سے باہر کیے جانے کے بعد یہ ان کی پہلی پرفارمنس تھی،سابق کپتان اینڈریو اسٹروس سے معافی تلافی کے بعد ای سی بی نے انھیں ابتدائی طور پر چار ماہ کا کنٹریکٹ دے دیا ہے، سال کے آخرمیں دورئہ بھارت کیلیے بھی انگلش اسکواڈ میں ان کی شمولیت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

دہلی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹ پر 160رنز بنائے، انمکڈ چند 40 اور روز ٹیلر36رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان مہیلا جے وردنے 21ا ور ان کے پیشرو وریندرسہواگ22رنز بناکر پویلین لوٹے، سنیل نارائن نے 3اور لکشمی پاتھی بالاجی نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، قبل ازیں مین رائونڈ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقی سائیڈ ٹائٹنز نے آسٹریلوی ٹیم پرتھ سورچرز کو 39رنز کے واضح مارجن سے شکست دی،فاتح ٹیم نے 4وکٹ پر 163رنز بنائے، اوپنرز جیکس روڈلف 83 پر ناٹ آئوٹ رہے، انھوں نے ہنری ڈیوڈز 54 کے ساتھ پہلی وکٹ کیلیے 109رنز کی شراکت بناکر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا،ناتھن رینگمنٹن نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں پرتھ سورچرز 7وکٹ پر 124رنز تک محدود رہی، مچل مارش نے 41 گیندوں پر 52رنز بناکر کچھ ہمت دکھائی، سائمن کیٹچ23 رنز کیساتھ نمایاں رہے،کارنیلس ڈی ویلیئرز نے 3 وکٹیں لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں