فاروق وردگ کو پاکستان میں افغانستان کا سفیر مقرر کیے جانے کاامکان

فاروق وردگ کو2006 ء میں پارلیمانی امورکا وزیرمملکت مقررکیاگیا تھااور بعد میں انھیں 2008 میں وزیرتعلیم بنایا گیا


نوید معراج June 08, 2015
فاروق وردگ کو2006 ء میں پارلیمانی امورکا وزیرمملکت مقررکیاگیا تھااور بعد میں انھیں 2008 میں وزیرتعلیم بنایا گیا۔فوٹو: فائل

افغانستان کے سابق وزیر فاروق وردگ کا پاکستان میں افغانستان کا نیا سفیر مقرر ہونے کاامکان ہے۔

سفارتی ذرائع نے ایکسپریس کوبتایا کہ فاروق وردگ کاپاکستان میں کام کا وسیع تجربہ ہے اوروہ پاکستان میں پڑھتے بھی رہے ہیں۔ ان ذرائع نے بتایا کہ فاروق وردگ اس اہم وقت میں پاکستان کیلیے سفیر مقررہورہے ہیں جب افغان حکومت طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل میں شریک ہے اورپاکستان بھی کابل اورطالبان کے درمیان امن مذاکرات میں اہم حصہ دار ہے۔ ذرائع نے بتایا پاکستان میں موجودہ افغان سفیر جاناں موسیٰ زئی کوکابل میں اہم ذمے داری ملنے کا امکان ہے۔ فاروق وردگ کو2006 ء میں پارلیمانی امورکا وزیرمملکت مقررکیاگیا تھااور بعد میں انھیں 2008 میں وزیرتعلیم بنایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فاروق وردگ کوجوائنٹ الیکشن مینجمنٹ باڈی کے سیکریٹریٹ کے ڈائریکٹر کے طور پر افغانستان میں پہلی بار ووٹر رجسٹریشن عمل اور پہلے صدارتی انتخابات کرانے کااعزاز حاصل ہے ۔فاروق وردگ کو2005ء میںکابینہ سیکریٹری اور افغانستان کے دفتر برائے ایڈمنسٹریٹوافیئرزکا ڈائریکٹر جنرل مقررکیاگیا تھا۔قبل ازیں2002 ء سے 2004 ء تک انہوں نے آئینی کمیشن سیکریٹریٹ کے ڈائریکٹر اورپھرآئینی لویہ جرگہ کے سیکریٹریٹ کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی ذمے داریاں نبھائیں۔

1996ء سے 2001ء تک وردگ نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کیا ہے اوراس دوران انھوں نے پریسٹن یونیورسٹی پشاور سے ماسٹرڈگری بھی حاصل کی۔فاروق وردگ نے 1986ء سے1991ء تک سویڈش کمیٹی برائے افغانستان کے ساتھ بطور ہیلتھ آفیسر بھی کام کیا ہے ۔فاروق وردگ 1959ء میں افغان صوبے وردگ میں پیدا ہوئے،انھوں نے1982ء میں پنجاب یونیورسٹی لاہورکے شعبہ فارمیسی میں داخلہ لیا اور1986 ء میں فارمیسی کی ڈگری حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں