بلاول بھٹو زرداری کے پاؤں میں موچ آگئی

ڈاکٹروں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین کو 3 سے 4 روز تک آرام کا مشورہ دیا ہے


ویب ڈیسک June 08, 2015
گزشتہ ہفتے بلاول بھٹو زرداری 6 ماہ بعد دبئی سے واپس وطن لوٹے ہیں فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پاؤں میں موچ آ گئی۔

ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کے پاؤں میں موچ آ گئی جس کی وجہ سے وہ زیادہ چلنے پھرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے بھی انہیں آئندہ 3 سے 4 روز تک آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بلاول بھٹو زرداری 6 ماہ بعد دبئی سے واپس وطن لوٹے ہیں اور ان دنوں پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں