ملالہ پر حملے کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے امریکا

ہم چاہتے ہیں کہ ملالہ پر حملہ کرنے کے ذمے داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، میری ہارف


این این آئی June 08, 2015
بریفنگ کے دوران امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بھارت اور پاکستان پر امن بات چیت شروع کرنے کیلیے زور دیا فوٹو: فائل

امریکا نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 2012 میں ملالہ یوسفزئی پر حملہ کرنے والے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لے کر آئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان میری ہارف نے ایک نیوز بریفنگ کے دوران کہا ہم چاہتے ہیں کہ ملالہ پر حملہ کرنے کے ذمے داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، امریکی حکومت اس مقدمے کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اس سے قبل بریفنگ کے دوران امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بھارت اور پاکستان پر امن بات چیت شروع کرنے کیلیے زور دیا تاہم کسی ایک پر بات چیت کا عمل معطل کرنے کا الزام عائد کرنے سے گریز کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں