پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر کام کی رفتار بڑھانے کیلیے 20 ارب جاری
گوادر، تربت، خضدار، قمبرشہدادکوٹ اور لاڑکانہ کے لیے طے شدہ تخمینے کے تحت 23ارب 16 کروڑ 86 لاکھ جاری کیے جاچکے ہیں
اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی الائنمنٹ کی تیاری کے لیے حکومت نے نئے مالی سال کے دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو کام کی رفتار تیز کرنے کے احکام کے ساتھ 20 ارب 30 کروڑ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
پاک چین اقتصادی شاہراہ کے مغربی روٹ کو ملانے کے اہم منصوبے گوادر، تربت، ہوشاب سیکشن(200کلومیٹر)، گوادر تا رتوڈیرو روڈ(892 کلومیٹر)، ایم 8 بشمول خضدار سے شہدادکوٹ سے رتوڈیرو (143 کلومیٹر) اور گوادر، تربت، خضدار، قمبرشہدادکوٹ اور لاڑکانہ کے لیے طے شدہ تخمینے کے تحت 23ارب 16 کروڑ 86 لاکھ جاری کیے جاچکے ہیں، نئے مالی سال کے دوران مزید 2 ارب 80 کروڑ دیے جائیں گے۔
ایم 85 ہوشاب، ناگ بسیمہ، سہراب روڈ ( 459 کلومیٹر) اور خضدار سے پنجگور تک شاہراہ کی توسیع کے لیے 2 ارب 50 کروڑ دیئے جائیں گے جس کا تخمینہ 22 ارب 41 کروڑ تھا جس کے لئے اب تک 10 ارب 15کروڑ خرچ کیے جاچکے ہیں۔ این 90 ژوب سے مغل کوٹ (81کلومیٹر) کی شاہراہ پراب تک 4 ارب 2 کروڑ 58 لاکھ خرچ ہوچکے، نئے مالی سال کے دوران مزید 3 ارب رکھے گئے ہیں۔ راہداری شاہراہوں کوملانے کے لیے 60 ارب کاتخمینہ لگایا گیا ہے، نئے مالی سال کے دوران 10 ارب فراہم کئے جائیں گے۔