بہاول نگر ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق 10 زخمی

ہارون آباد کے نواحی گاؤں 845 آر کے قریب مسافر کوسٹر ٹرالر سے ٹکرا گئی


ویب ڈیسک June 08, 2015
زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 2 افراد کی حالت نشویشناک ہے. فوٹو: فائل

ہارون آباد میں مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاول نگر کے علاقے ہارون آباد کے نواحی گاؤں 845 آر کے قریب مسافر کوسٹر ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور ایک بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 2 افراد کی حالت نشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں