بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا شدید کم دباؤ طوفان میں تبدیل

سمندری طوفان کا اشوبا رکھ دیا گیا ہے جو ایک ناٹ فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے


ویب ڈیسک June 08, 2015
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے. :فوٹو؛ فائل

بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا شدید کم دباؤ طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے جسے اشوبا کا نام دے دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا شدید کم دباؤ طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے جسے باقاعدہ طور پر اشوبا کا نام دے دیا گیا ہے۔ سمندری طوفان اشوبا ایک ناٹ فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے اور اس وقت کراچی کے شمال میں 850 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 80 فیصد امکان ہے کہ اشوبا اومان کے ساحلی علاقے سے ٹکرائے گا جب کہ 20 فیصد امکان ہے کہ طوفان بلوچستان کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ دوسری جانب طوفان کے خدشے کے پیش نظر کراچی میں ماہی گیروں کو ساحل سمندر سے دور رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان کے کی ممکنہ طور پر کراچی کے ساحل سے ٹکرانے کے خدشے کے پیش نظر شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ کے الیکٹرک نے بھی اپنے آپریشن کو فعال کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں