شمالی وزیرستان میں جھڑپ کے دوران 19 دہشت گرد ہلاک 7 اہلکار شہید

مارے جانے والے دہشت گردوں میں 5 اہم کمانڈر بھی شامل ہیں، آئی ایس پی آر

پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے. فوٹو:فائل

جنوبی وزيرستان ميں سكيورٹی فورسز اور شدت پسندوں كے درميان جھڑپ اور خودكش دھماكے ميں 7 اہلكار شہيد اور كالعدم تحريک طالبان كے 5 كمانڈروں سميت 19 شدت پسند ہلاك اورمتعدد زخمی ہوگئے۔



تفصيلات كے مطابق گزشتہ شب شمالی اورجنوبی وزيرستان كے سنگم پر پاک افغان بارڈر كے قريب سكيورٹی فورسزاور شدت پسندوں كے درمیان جھڑپ ہوئی، سركاری ذرائع كے مطابق دونوں جانب سے ہلكے اور بھاری ہتھياروں كا استعمال ہوا۔




ذرائع كا مذيد كہنا تھاكہ سكيورٹی فورسز اورشدت پسندوں كے درمیان جھڑپ اس وقت ہوئی جب سكيورٹی فورسز كے جوانوں نے پيرغر سے شوال كی جانب پيش قدمی شروع كی كہ اسی دوران علاقے میں پہلے سے موجود شدت پسندوں نے حملہ كيا۔



حكام كے مطابق جھڑپ كے دوران حملہ آوروں كو چاروں اطراف سے سكيورٹی فورسز نے حصار ميں لے كر زندہ پكڑنے كی كوشش كی تو اسی دوران خودكش حملہ آور نے خود كو دھماكے سے اڑاديا جس كے نتيجے ميں پاک فوج كے 7 جوان شہيد اور 3 زخمی ہوگئے جب كہ سكيورٹی فورسز كی فائرنگ سے كالعدم تحريک طالبان كے 5 كمانڈروں سميت 19شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے جس میں اب تک سیکڑوں شدت پسند ہلاک جب کہ درجنوں سیکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔

https://www.dailymotion.com/video/x2t7pv4_operation-zarb-e-azb_news
Load Next Story