کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز بند جب کہ ٹریفک بھی معمول سے کم رہا

کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جس کے باعث کاروبار زندگی معطل رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 5 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی، شیعہ اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے کوئٹہ میں ہڑتال کی گئی جب کہ مسلم لیگ (ن)، پشتونخوا عوامی ملی پارٹی اور نیشنل پارٹی کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔


ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز بند جب کہ ٹریفک بھی معمول سے رہا۔ دوسری جانب شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جب کہ ایک ہفتے کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کر دی اگیا تھا۔
Load Next Story