امریکا میں جیل سے فرار 2 ملزمان کی گرفتاری پر ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے یہ غیرمعمولی قدم موجودہ صورتحال میں مناسب ہے، گورنر نیو یارک


ویب ڈیسک June 08, 2015
گزشتہ روز امریکا کی ریاست نیویارک کی کلنٹن نامی جیل سے قتل کے 2 قیدی جیل توڑ کر فرار ہو گئے تھے. فوٹو: فائل

PESHAWAR: امریکا نے گزشتہ روز جیل سے فرار ہونے والے 2 ملزمان کی گرفتاری پر ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کواومو نے گزشتہ روز جیل توڑ کر فرار ہونے والے 2 قیدیوں کی گرفتاری پر ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ نیویارک کے گورنر کا کہنا تھا کہ یہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے یہ غیرمعمولی قدم موجودہ صورتحال میں مناسب ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی ریاست نیویارک کی کلنٹن نامی جیل سے قتل کے 2 قیدی رچرڈ میٹ اور دیوڈ سویٹ جیل توڑ کر فرار ہو گئے تھے، ملزمان نے فرار ہوتے وقت ملزمان نے جیل حکام کے لئے ایک طنزیہ تحریر بھی چھوڑی تھی جس پر Have a nice day لکھا ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |