شام میں حکومتی فوج اور امریکی فضائی حملوں میں 56 افراد ہلاک

شام کے صوبہ حلب کے گاؤں دالی حسن میں فضائی کارروائی سے ہلاک ہونے والوں میں 5 بچے اوران کے والدین شامل ہیں


ویب ڈیسک June 08, 2015
شام میں امریکی اتحادی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں اب تک کم از کم 150 شہری ہلاک ہوچکے ہیں فوٹو: رائٹرز

شام میں حکومتی فوج کے اپوزیشن کے خلاف فضائی حملے میں 6 بچوں سمیت 49 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ امریکی اتحادی افواج کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فوجی کے طیاروں نے اپوزیشن کے علاقے صوبہ ادلیب پر فضائی حملہ کیا جس میں 6 بچوں سمیت 49 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ شام میں انسانی حقوق کے مانیٹرنگ گروپ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ حکومتی طیاروں نے الجونیدیا کے قصبے میں اسکوائر کو نشانہ بنایا جو مکمل طور پر اپوزیشن کے کنٹرول میں ہے۔

دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق داعش کے خلاف کارروائی میں مصروف امریکا کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے صوبہ حلب کے گاؤں دالی حسن میں بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سے اب تک شام میں داعش کے خلاف جاری امریکی اتحادی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں کم از کم 150 شہری ہلاک ہوچکے ہیں تاہم اتحادی فورسز عام شہریوں کی ہلاکتوں کو ماننے سے انکار کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں