اے این پی پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف ہمارے خلاف ایک ہوچکے ہیں عمران خان

بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا شورمچانے والے کل اے پی سی میں شریک ہوں انہیں اعتماد میں لیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا شورمچانے والے کل اے پی سی میں شریک ہوں انہیں اعتماد میں لیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف) ہمارے خلاف ملے ہوئے ہیں اگر بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو الیکشن دوبارہ کرانے کو تیار ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں انتخابی دھاندلی سے متعلق کل آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے تاکہ دھاندلی سے متعلق بات کی جاسکے اس لئے دھاندلی کے الزامات لگانے والے آئیں انہیں اعتماد میں لیں گے اور اگر فوج کی نگرانی میں بھی دوبارہ انتخابات کرانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو وفاقی حکومت کیوں مستعفی نہیں ہوئی اور یہی لوگ دھاندلی زدہ حکومت کے ساتھ تھے جو آج دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں۔


چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اگر ہم خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کرتے تو کبھی دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان نہ کرتے ہمیں پتہ چلا ہے کہ انتخابات کے دوران کس کس نے دھاندلی کی اور خاص طور پر جے یو آئی (ف) کی جانب سے دھاندلی کی گئی جب کہ اے این پی ،پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف) ہمارے خلاف ایک ہوچکے ہیں۔

https://www.dailymotion.com/video/x2t6ftn_imran-kahn_news
Load Next Story