مصطفی کمال کی آئی سی سی میں تقرری بنگلہ دیش میں عبوری سیٹ اپ کا امکان

عبوری صدر بننے میں اس وقت بورڈ میں کسی کو دلچسپی نہیں ہے


Sports Desk October 14, 2012
مصطفیٰ کمال کے آئی سی سی کا نائب صدر بننے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں عبوری سیٹ اپ کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے. فوٹو: فائل

مصطفیٰ کمال کے آئی سی سی کا نائب صدر بننے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں عبوری سیٹ اپ کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

مصطفیٰ کمال گذشتہ روز واضح کرچکے کہ وہ جلد سے جلد موجودہ عہدے سے مستعفی ہوکر نئی ذمہ داریاں سنبھالنا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں وہ اتوار کو حکومت سے باضابطہ طور پر بی سی بی میں اپنے جانشین کی تقرری کی درخواست کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبوری صدر بننے میں اس وقت بورڈ میں کسی کو دلچسپی نہیں ہے، کوئی بھی چند دنوں کیلیے یہ عہدہ نہیں سنبھالنا چاہتا کیونکہ بی سی بی کے صدارتی انتخابات نومبر میں شیڈول ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں