پی آئی اے نے بین الاقوامی پروازوں کے کرائے میں کمی کا اعلان کردیا
بزنس کلاس پر 35 اور اکانومی پر 15 فیصد کرائے میں کمی کی گئی ہے، ذرائع
لاہور:
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے بین الاقوامی روٹس پر چلنے والی پروازوں کے کرائے کم کرنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن نے بین الاقوامی پروازوں کے روٹس میں کرائے کم کرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے بزنس کلاس پر 35 اور اکانومی کلاس پر 15 فیصد کرائے میں کمی کی گئی ہے جب کہ کرایوں میں کمی کا اعلان 10 سے 25 جون تک نافذ العمل ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال پی آئی اے کی جانب سے اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں 2 سے ڈھائی ہزار اور بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں 10 ہزار روپے تک کمی کی گئی جب کہ رواں سال ہی عمرہ کے کرائے میں بھی 8 ہزار روپے تک کمی کی گئی تھی۔