پاک چین اقتصادری راہداری سے ملک میں خوشحالی آئے گی وزیراعظم

وزیراعظم نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید سیکیورٹی سسٹم کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے لاہور ایئرپورٹ پرمسافروں کو بین القوامی معیار کی جدید سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادری راہداری منصوبے سے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور ملک میں خوشحالی آئے گی۔


سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید سیکیورٹی سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ایسے مںصوبوں سے عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔ پاک چین راہداری پر بات کرتے انہوں نے کہا کہ اکنامک کوریڈور سے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور خوش حالی بھی آئے گی۔

وزیراعظم نوازشریف نے ایئرپورٹ افسران کو ہوائی اڈے پر مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی جدید سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
Load Next Story