پاکستان نے سری لنکا کی علاقائی سالمیت کے لیے اہم کردار ادا کیا سری لنکن صدر

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سری لنکا کی اعلیٰ سول و فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں، آئی ایس پی آر

سری لنکن صدر نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو بھی سراہا، فوٹو: آئی این پی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سری لنکا کی سول و فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں جس میں دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سری لنکا کے وزیراعظم اور صدرسمیت اعلیٰ سول و فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں جس میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے سری لنکن عوام اور حکومت کے جذبے کو سراہا جب کہ سری لنکن صدر نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔


ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے دوران سری لنکن صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سری لنکا کی علاقائی سالمیت کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے جب کہ پاک فوج کے سربراہ کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں فروغ کا باعث بنے گا۔

https://www.dailymotion.com/video/x2t7kns_army-chief_news
Load Next Story