سلطان جوہرجونیئر ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان اور بھارت کا14نومبر کو مقابلہ ہوگا
ایونٹ میں6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلیے قسمت آزمائی کریں گی
دوسرا سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ11سے 18نومبر تک جوہر بارو میں منعقد ہو گا۔
پاکستان اور بھارت کا مقابلہ14نومبر کو شیڈول ہے،ایونٹ میں6ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلیے قسمت آزمائی کریں گی، ایونٹ میں ملائیشیا سمیت، پاکستان، بھارت، جرمنی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں،فائنل سمیت مجموعی طور پر18میچز کھیلے جائینگے۔
ابتدائی روز تین مقابلے ہوں گے، پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ سے نبرد آزما ہو گی،آسٹریلیا کا بھارت سے سامنا ہوگا جبکہ ملائیشین سائیڈ جرمنی سے مقابلہ کریگی،فائنل18نومبر کو کھیلا جائیگا،اسی روز تیسری اور پانچویں پوزیشنز کے میچز بھی ہونے ہیں۔گرین شرٹس مجموعی طور پر پانچ میچز کھیلیں گے۔