سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی پھانسی چوتھی بارمؤخر

شفقت حسین کی سزائے موت کے فیصلے کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے منظور کرلی گئی

اس سے قبل شفقت حسین کی پھانسی مجرم کی عمر کے تعین کے حوالے 3 بار مؤخر کی جاچکی ہے۔ فوٹو : فائل

سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی پھانسی ایک بار پھر موخر کردی گئی جب کہ مجرم کو آج ساڑھے 4 بجے کراچی جیل میں پھانسی دی جانی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سزائے موت کے مجرم شفقت حسین کو آج ساڑھے 4 بجے کراچی جیل میں پھانسی دی جانی تھی جب کہ جیل حکام کے مطابق پھانسی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی تھی لیکن آخری لمحات میں پھانسی مؤخر کرنے کے احکامات جیل حکام کو موصول ہوئے جس کے بعد اغوا اور قتل کے مجرم شفقت حسین کی پھانسی چوتھی بار موخر کردی گئی ہے۔ اس سے قبل شفقت حسین کی پھانسی مجرم کی عمر کے تعین کے حوالے 3 بار مؤخر کی جاچکی ہے۔


دوسری جانب شفقت حسین کی سزائے موت کے فیصلے کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہے جس کےبعد آج چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گی، مجرم کی عمر کے تنازعے کو بنیاد بناکر سزائے موت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مجرم شفقت حسین نے 2001 میں نیو ٹاؤن کے علاقے سے 7 سالہ بچے عمیر کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا جس پر اسے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2004 میں سزائے موت سنائی تھی۔

https://www.dailymotion.com/video/x2tarup_shafqat-hussain_news
Load Next Story