مرلی دھرن نے کرکٹ کے تمام ’گندے انڈوں‘ پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کردیا

ہر جگہ پر گندے انڈے موجود ہوتے ہیں، کرکٹ سے ان کا صفایا ضروری ہے

مرلی دھرن نےکہا کہ جو لوگ بھی اس طرح کے کام کرتے ہیں ان پر تاحیات پابندی عائد اورکسی بھی لیول پر برداشت نہیں کرنا چاہیے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

سابق سری لنکن اسپن اسٹار مرلی دھرن نے کرکٹ کے تمام 'گندے انڈوں' پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔


وہ کھیل میں کسی بھی حیثیت سے کرپشن کو فروغ دینے والوں کو کڑی سزا دینے کے حق میں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ بھی اس طرح کے کام کرتے ہیں ان پر تاحیات پابندی عائد اورکسی بھی لیول پر برداشت نہیں کرنا چاہیے، مرلی دھرن نے کہا کہ میرے خیال میں آئی سی سی اپنا کام خوش اسلوبی سے انجام دے رہی ہے لیکن ہر جگہ پر گندے انڈے موجود ہوتے ہیں، کرکٹ سے ان کا صفایا ضروری ہے۔
Load Next Story