ویسٹ انڈیز میں آسٹریلوی ٹیم عدم تحفظ کا شکار

کوریج کیلیے آنے والے رپورٹر کو نامعلوم افراد نے روسیو میں لہولہان کرکے لوٹ لیا


Sports Desk June 09, 2015
حکام نے سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے کھلاڑیوں کوانتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کردی فوٹو: اے ایف پی/فائل

ویسٹ انڈیز میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم عدم تحفظ کا شکار ہو گئی، حکام نے سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے کھلاڑیوں کوانتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کردی ، گذشتہ روز ٹیسٹ ٹور کی کوریج کیلیے آنے والے رپورٹر کو نامعلوم افراد نے روسیو میں لہولہان کرکے لوٹ لیا، اسی رات ایک کینگرو شائق کا بھی چوروں سے واسطہ پڑا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے روسیو میں پہلے ٹیسٹ میں میزبان ویسٹ انڈیز کو صرف تین دن میں شکست دی تھی،اب اپنے ملک سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی پر حملے کے بعد ٹیم پریشان ہوگئی ہے۔ یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا جب ویب سائٹ ' کرک انفو' کے اسسٹنٹ ایڈیٹر ڈینیئل بریٹنگ پر ٹیم ہوٹل کے قریب ہی چاقوئوں سے لیس2 نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، وہ اس وقت اے ٹی ایم سے کیش نکال رہے تھے،ڈاکوئوں نے انھیں نیچے گرایا اور والٹ و موبائل فونز بھی چھین لیے، اس دوران ان کے سر پر کٹ لگا، ناک پر چوٹ اور جسم کے مختلف حصوں پر خراشیں بھی آئیں۔

اس حملے سے قبل بریٹنگ کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کیلیے کام کرنے والے کیمرہ مین آندرے موگیر کے ساتھ تھے،اس بارے میں موگیر کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک بار میں چند ڈرنکس لیں، پھر ڈینیئل اے ٹی ایم سے کیش نکالنے گئے تاکہ بل ادا کرسکیں، جب وہ 20 منٹ تک واپس نہیں آئے تو مجھے تشویش ہوئی، پھر وہ لہولہان بار میں داخل ہوئے ان کی حالت انتہائی خراب تھی جس پر فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

اسی رات روسیو میں ہی ایک اور واقعے میں ایک آسٹریلوی شائق کو بھی زدوکوب کرنے کے بعد لوٹ لیا گیا۔ ان واقعات نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خدشات پیدا کردیے۔ ٹیم منیجر گیون ڈووے نے تمام کھلاڑیوں کو واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے انتہائی محتاط رہنے اور ٹیم ہوٹل سے تنہا باہر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے،پلیئرزکی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |