جرمنی نے آئیوری کوسٹ پر گولز کی بوچھاڑ کر دی

ٹیم نے یکطرفہ مقابلہ 10-0 سے جیت کر کھاتہ کھول لیا،


AFP June 09, 2015
ٹیم نے یکطرفہ مقابلہ 10-0 سے جیت کر کھاتہ کھول لیا. فوٹو : اے ایف پی

ویمنزفٹبال ورلڈ کپ میں سابق چیمپئن جرمنی نے نووارد آئیوری کوسٹ پر گولز کی بوچھاڑ کردی۔

ٹیم نے یکطرفہ مقابلہ 10-0 سے جیت کر کھاتہ کھول لیا،سیلیا ساسیک اور اینجا میٹاگ نے ہیٹ ٹرک کاکارنامہ انجام دیا، ماضی کے ایک اور فاتح ناروے نے تھائی لینڈ پر 4-0 سے ہاتھ صاف کرلیا۔تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں گروپ 'بی'کے ابتدائی میچز اوٹاوا کے لینزڈائون اسٹیڈیم میں ہوئے، 2003 اور2007 کے فاتح جرمنی نے کھیل کے دونوں ہاف میں5،5 مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھائی، عالمی درجہ بندی میں67 ویں پوزیشن کی ٹیم آئیوری کوسٹ کیخلاف جرمن پلیئرز نے دل کھول کرگول بنائے۔

سیلیا ساسیک نے کھیل کے 3،14 اور31 ویں منٹ میں گولز سے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا،اینجا میٹاگ نے بھی 29،35 اور64ویں منٹ میں گیند کو جال کے سپرد کیا، دنیا کی ٹاپ سائیڈ کیلیے سیمون لینڈر( 71ویں منٹ ) سارا ڈیابرٹز(75) میلین بیرنگر (79) اور الیگزینڈرا پوپ (85 ویں منٹ)نے بھی ایک ایک گول بنایا، واضح رہے کہ آئیوری کوسٹ نے 2014 کی افریقن چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن پاتے ہوئے ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کیا تھا۔

اس سے قبل پہلے میچ میں1995کے چیمپئن ناروے نے ایشیا سے آنے والی نئی ٹیم تھائی لینڈ کو 4-0 سے آئوٹ کلاس کردیا، زیرک کپتان ٹرائن روننگ نے کھیل کے15ویں منٹ میں ٹیم کا کھاتہ کھولا، اس کے بعد ایسابیل ہیرلوسن نے29 اور34ویں منٹ میں یکے بعد دیگرے گول داغ کر برتری 3-0 کردی، کھیل کے68 ویں منٹ میں ایڈا ہیگربرگ نے ہیڈر پر میچ کا آخری گول بنایا۔

دریں اثنا منگل اور بدھ کی درمیانی شب برازیل کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا، سپراسٹار فارورڈ مارٹا مرکز نگاہ ہوں گی، انگلش ٹیم فرانس کیخلاف41 برسوں میں پہلی فتح کا عزم لیے میدان میں اترے گی، پانچ بار سال کی بہترین پلیئر کا اعزاز پانے والی برازیلین اسٹارمارٹا اس مرتبہ اپنے ملک کو پہلی ورلڈ کپ ٹرافی جتواکر حقیقی معنوں میں عظیم کھلاڑی بن سکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |