رنبیر کپورسے دوستی کا رشتہ برقرار ہے دیپکا پڈوکون

دپیکا نے کہا کہ بالی وڈ میں اپنا مقام بنانے اور اسے قائم رکھنے کے لیے پیشہ ورانہ انداز میں سوچنا پڑتا ہے

بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا کہ رنبیر سے بریک اپ ان کی زندگی کا تکلیف دہ لمحہ تھا۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا ہے کہ ر نبیر سے بریک اپ کے باوجود دوستی اور محبت کا رشتہ برقرار ہے۔


ممبئی میں ایک بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے اعتراف کیا کہ رنبیر سے بریک اپ ان کی زندگی کا تکلیف دہ لمحہ تھا۔ تاہم انھوں نے جلد ہی خود کو سنبھال لیا۔ دپیکا نے کہا کہ بالی وڈ میں اپنا مقام بنانے اور اسے قائم رکھنے کے لیے پیشہ ورانہ انداز میں سوچنا پڑتا ہے۔

دپیکا کا کہنا تھا کہ ان کے اور رنبیر کے مشترکہ دوست ایان مکھرجی کی فلم میں جلد پردہ اسکرین پر چاکلیٹ ہیرو کے ساتھ لیڈ رول میں نظر آئیں گی۔
Load Next Story