شہر قائد میں برسات کی رُت مچھروں کی افزائش کا موسم

بارشوں میں ایڈیزایچپٹی مچھروں کے انڈوں سے لاروے نکلنا شروع ہوجاتے ہیں جس کے کاٹنے سے ڈینگی بخار ہوتا ہے


Staff Reporter June 09, 2015
ڈینگی وائرس کا سبب بننے والے مچھر عام مچھروں کے مقابلے میں کئی گنا لمبے ہوتے ہیں فوٹو فائل

کراچی میں بارش کے گرم مرطوب موسم میں مادہ مچھروں کے انڈوں سے لاروے نکلنا شروع ہوجاتے ہیں، بارش کا موسم مچھروں کی افزائش نسل کا موسم ہوتا ہے۔

ماہرین طب کاکہنا ہے بارشوں کے موسم میں ایڈیزایچپٹی مادہ مچھروں کے انڈوں سے لاروے نکلنا شروع ہوجاتے ہیں جس کے کاٹنے سے ڈینگی وائرس ہوجاتا ہے، بارش کے موسم میں ملیریا کا سبب بننے والے مچھروں کی بھی تیزی سے افزائش ہوتی ہے، بارش میں جمع ہونیوالے پانی میں ملیریا کا سبب بننے والے مادہ مچھروں کے انڈوں سے مچھروں کی افزائش ہوتی ہے،ماہرین کے مطابق گلیوں یا گھروں کے سامنے جمع ہونے والے بارش کے پانی میں تھوڑا سا مٹی کا تیل ڈال دینا چاہیے،مٹی کا تیل پانی کی سطح پررہتا ہے جس سے آکسیجن پانی کے اندر نہیں پہنچ پاتی جس کی وجہ سے مچھروں کی افزائش رک جاتی ہے۔

ڈینگی وائرس کا سبب بننے والے مچھرعام مچھروں کے مقابلے میں کئی گنا لمبے ہوتے ہیں یہ مچھر دن کی بجائے صبح کے وقت خوراک حاصل کرنے کے لئے باہرنکلتے ہیں اورلوگوں کوکاٹ کر اپنی غذا حاصل کرتے ہیں جبکہ عام مچھر شام سے رات کے اوقات میں اپنی خوراک حاصل کرنے کے لئے باہرنکلتے ہیں، شہری اپنے گھروں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |