پنجاب کی مختلف جیلوں میں مزید 4 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

سیالکوٹ میں 2 جب کہ فیصل آباد اور ساہیوال میں ایک ایک مجرم کو پھانسی دی گئی


ویب ڈیسک June 09, 2015
ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 120 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا یا جاچکا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے مزید 4 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ کی ڈسٹرکٹ جیل میں میں قتل کے 2 مجرموں عابد مقصود اور ثنا اللہ کو پھانسی دی گئی، مجرموں نے 1997 میں 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ فیصل آباد اور ساہیوال میں عابد بوٹا اور نواز کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، عابد بوٹا نے 1998 میں یاسین نامی شخص کو قتل جب کہ نواز کو معمولی تنازع پر شہری کی جان لینے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 120 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |