ہیکرزکے حملے کے بعد امریکی فوج کی ویب سائٹ بند

امریکی فوج کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کی ذمہ داری شام کے صدر بشارالاسد کے حامی گروہ سیریئن الیکٹرنک آرمی نے قبول کی ہے


ویب ڈیسک June 09, 2015
ویب سائٹ کوعارضی طور پرحفاظتی اقدامات کے لیے بند کر دیا گیا ہے، فوٹو:فائل

امریکی فوج نے اپنی سرکاری ویب سائٹ ہیک ہونے کے بعد اسے عارضی طور پر بند کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ بریگیڈیئرجنرل میلکم فروسٹ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ویب سائٹ ''thearmy.mil'' کو ہیک کیا گیا جس کے باعث ویب سائٹ کو مزید نقصان نہ ہو سکے اور اس میں موجود معلومات کو چوری ہونے سے بچانے کے لئے اسے عارضی طور پربند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی فوج کی سرکاری ویب سائٹ کوہیک کرنے کی ذمہ داری شام کے صدر بشارالاسد کے حامی گروہ سیریئن الیکٹرنک آرمی نے قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ہیکرز نے امریکی حکومت کے کمپیوٹرز کو ہیک کرکے 40 لاکھ موجودہ اور سابق سرکاری ملازمین کی معلومات کے چوری کرلی تھیں، امریکا نے اس کا الزام چین پرعائد کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں