دوسروں کی اچھی اداکاری دیکھ کرجلن ہوتی ہےرنبیرکپور

دوسروں کو اچھی اداکاری کرتا دیکھتا ہوں تو افسوس ہوتا ہے کہ میں خود اس فلم کا حصہ کیوں نہیں،رنبیرکپور

فلم نگری کے دوسرے اداکاروں سے مقابلہ مجھے بہتر اداکاری کی جانب مائل کرتا ہے، رنبیر کپور فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے اداکار رنبیر کپور کہتے ہیں کہ وہ جب فلموں میں کسی کو اچھی اداکاری کرتے دیکھتے ہیں تو انہیں اس سے جلن ہوتی ہے۔


بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں رنبیر کپورکا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ میں ہونے والی سرگرمیوں سے باخبررہنا اچھا لگتا ہے اس کے علاوہ وہ فلم نگری میں موجود دیگرساتھیوں سے موازنہ بھی کرتے رہے ہیں،اسی وجہ سے وہ اپنے ہم عمر اورسینئیر اداکاروں کی فلمیں بھی دیکھتے ہیں اورجب وہ دوسرے اداکاروں کو بہترین پرفارمنس کرتے دیکھتے ہیں تو وہ جلن کا شکارہوجاتے ہیں کہ وہ ان فلموں کا حصہ کیوں نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ اداکاررنبیرکپور کی حالیہ ریلیزہونے والی فلمیں بامبے ویلویٹ بلاک بسٹرپرناکام ثابت ہوئی تھی۔
Load Next Story