عالمی برادری مشرقی پاکستان میں بھارتی مداخلت کے اعتراف کا نوٹس لے دفترخارجہ

بھارتی حکمران دوسری ریاستوں کے داخلی معاملات میں مداخلت قابل فخر سمجھتے ہیں، ترجمنا قاضی خلیل اللہ


ویب ڈیسک June 09, 2015
پاکستان پرامن انداز میں بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، ترجمان دفترخارجہ فوٹو:فائل

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا بنگلادیش میں بیان بھارتی منفی رویئے کا عکاس ہے اس لیے عالمی برادری مشرقی پاکستان میں بھارتی مداخلت کے اعتراف کا نوٹس لے۔

https://img.express.pk/media/images/q27/q27.webp

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بنگلادیش سے متعلق بیان پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہنریندرا مودی کا 1971 میں مشرقی پاکستان کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کا اعتراف ہمسایہ ملک کی سالمیت کے خلاف بھارت کے منفی کردار سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی تصدیق ہے جب کہ بھارتی حکمران نہ صرف سانحہ 71 میں ملوث تھے بلکہ انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹرکی خلاف ورزی بھی کی۔

https://img.express.pk/media/images/q113/q113.webp

https://img.express.pk/media/images/modi-21/modi-21.webp

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکمران دوسری ریاستوں کے داخلی معاملات میں مداخلت قابل فخر سمجھتے ہیں اس لیے عالمی برادری مشرقی پاکستان میں بھارتی مداخلت کا نوٹس لے۔ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان پرامن انداز میں بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے لیکن بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو پریشانی قراردینا بدقسمتی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q28/q28.webp

https://img.express.pk/media/images/foreign-office/foreign-office.webp

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نریندر مودی نے بنگلادیش میں بیان دے کر پاک بنگلا دیش تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ کوشش ناکام رہے گی کیوں کہ پاکستان اور بنگلادیش کے عوام مذہبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں جنہیں خراب کرنے کےلیے بھارتی عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔ ڈھاکا یونیورسٹی میں پاکستان کے خلاف مودی کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان پرامن بقا باہمی اور بھارت کے ساتھ اچھی ہمسائیگی پر مبنی تعلقات کے قیام پر یقین رکھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں