کشور کمار کو ہم سے بچھڑے 25 برس بیت گئے

کشور کمار نے500 سے زائد فلموں میں ہزاروں لازوال اور سدابہار گیت گائے


Net News October 14, 2012
گلوکارکو دنیا سے رخصت ہوئے دو عشروں سے زائد کاعرصہ گزر گیا لیکن وہ اپنی گائیکی کی بدولت آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ فوٹو : فائل

برصغیر کے معروف گلوکار کشور کمار کی 25 ویں برسی منائی گئی ۔

گلوکارکو دنیا سے رخصت ہوئے دو عشروں سے زائد کاعرصہ گزر گیا لیکن وہ اپنی گائیکی کی بدولت آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ابھاس کمارالمعروف کشور کمار بھارتی فلم انڈسٹری کا وہ نام جس نے اس صنعت کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔ آج ان کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے۔ 500سے زائد فلموں میں ہزاروں لازوال اور سدابہار گیت گانے والے کشور کمار 4اگست 1929ء کوبھارتی ریاست مدھیاپردیش کے بنگالی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ان کا اصل نام ابھاس کمارتھا۔انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز انیس سو چھیالیس میں فلم ''شکاری'' میں اداکاری سے کیا اور پہلا گانا 1948ء میں فلم ''ضدی'' کے لیے گایا۔

انھوں نے اسی کے قریب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن فلم ''پڑوسن'' میں نبھائے گئے ان کے کردار کو سب سے زیادہ شہرت حاصل ملی۔کشور کمار نے گلوکاری اور اداکاری کے علاوہ فلم پروڈیوسر، میوزک کمپوزر، اسکرین رائٹر اور اسکرپٹ رائٹر کا بھی کام سر انجام دیا لیکن انھیں جتنی پذیرائی گلوکاری میں ملی اتنی دوسرے شعبے میں حاصل نہیں ہوسکی۔کشور کمار کو 1969ء میں فلم ارادھنا کے لیے بہترین گلوکار کا فلم فیئر ایوراڈ ملا۔ کشور نے اداکارہ مدھو بالا اور لینا چندروارکر سے شادیاں کیں۔ وہ 13اکتوبر 1987ء کو 58سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں