اقتصادی راہداری قومی منصوبہ ہے جس سے پورے ملک کوفائدہ پہنچے گااحسن اقبال

چین کا اقتصادی پیکج ہمیں کئی بحرانوں کے حل میں مدددے گا،وفاقی وزیر


ویب ڈیسک June 09, 2015
ملکی ترقی کے تمام مواقع بروئے کار لا رہے ہیں،وفاقی وزیراحسن اقبال،فوٹو فائل

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ قومی ہے جس سے تمام صوبوں کو فائدہ پہنچے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورمیں پاک چین اقتصادی راہداری پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لئے تمام مواقع بروئے کارلا رہے ہیں، اقتصادی راہداری قومی منصوبہ ہے جس سے تمام صوبوں کو فائدہ پہنچے گا، تمام سیاسی جماعتوں نے اقتصادی راہداری پر اتفاق اور تائید کی جس سے بھرپورفائدے اٹھائیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیراحسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ چین کا اقتصادی پیکج ہمیں کئی بحرانوں کے حل میں مدد دے گا، اس کے علاوہ عالمی میڈیا نے بھی پاکستان کوسرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک قراردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں