کراچی میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگالیا گیا

ڈی ایس پی عبدالفتح سانگری،ڈی ایس پی حیدرشاہ اورسابق جیل سپرٹنڈنٹ اعجازکےقتل میں ایک ہی اسلحہ استعمال ہوا ہے،پولیس حکام


ویب ڈیسک June 09, 2015
ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سواتی گروپ سے ہے،فوٹو:فائل

پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران شہر میں اعلیٰ افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگالیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سواتی گروپ سے ہے جس کا سرغنہ ارشاد سواتی ہے،جوملیر اوراس کے گرد و نواح میں رہ کر اپنا نیٹ ورک چلا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی عبدالفتح سانگری، ڈی ایس پی حیدر شاہ اور سابق جیل سپرٹنڈنٹ اعجازکے قتل میں ایک ہی اسلحہ استعمال ہوا ہے۔ افسران کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کا ایک گروپ اپنے ہدف کی نگرانی کرتا ہے جب کہ دوسرا ان کو نشانہ بناتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران 60 سے زائد پولیس اہلکاروں کو شہید کیا جاچکا ہپے جن میں 3 ڈی ایس پیز اورایک سابق جیل سپرنٹینڈنٹ بھی شامل ہیں.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں