رکن پنجاب اسمبلی ن لیگ رانا شمشاد کے قتل کے شبہہ میں 2 سابق ناظمین گرفتار

دونوں ملزمان مقتول کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں اورخدشہ ہے کہ قتل میں یہی دونوں افراد ملوث ہیں،پولیس


ویب ڈیسک June 09, 2015
31 مئی کو گوجرانوالہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے رانا شمشاد اور ان کے بیٹے کو ساتھی سمیت قتل کردیا تھا۔ فوٹو:فائل

پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے مقتول رکن صوبائی اسمبلی رانا شمشاد، ان کے بیٹے اور ساتھی کے قتل کے شبہہ میں 2 سابق ناظمین کو گرفتارکرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے کاموںکی کے گاؤں گھنیا میں کارروائی کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا شمشاد کے قتل کے شبہہ میں سابق ناظم چوہدری نصیر اورسفیان یونس وردک کو حراست میں لے لیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان مقتول کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں اورخدشہ ہے کہ قتل میں یہی دونوں افراد ملوث ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے قتل کے شبہہ میں گزشتہ روز حراست میں لئے گئے اعصام اللہ نامی شخص کو تفتیش کے بعد رہا کردیا ہے۔

واضح رہے کہ 31 مئی کو گوجرانوالہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا شمشاد اور ان کے بیٹے کو ساتھی سمیت قتل کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں