فلم انڈسٹری میں اپنی کامیابیوں پر خوش ہوں بپاشا باسو

اداکارہ بننے کا ارادہ نہیں تھا‘ ماڈلنگ سے بور ہو کر قسمت آزمانے کا سوچا


Net News October 14, 2012
بپاشا باسو نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کسی سے میری واقفیت نہیں تھی اور آج بھی میں زیادہ لوگوں کو نہیں جانتی. فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں اپنی کامیابیوں پر خوش ہوں۔

مجھے اپنی قسمت پر ناز ہے ،جو بھی فیصلہ کیا درست ثابت ہوا ، فلم انڈسٹری میں کسی سے میری واقفیت نہیں تھی اور آج بھی میں زیادہ لوگوں کو نہیں جانتی، مجھے نہیں معلوم کہ تعلقات کیسے بنائے جاتے ہیں، اسی لیے مجھے ایک پی آر منیجر رکھنا پڑا۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ جب میں نے جسم سائن کی تھی تو میرے منیجر نے کہا تھا کہ یہ فلم آپ کا کیریئر تباہ کردیگی۔

ان دنوں جان ابراہام کے ساتھ میری دوستی تھی۔ اگر وہ اس فلم کا ہیرو نہ ہوتا تو میں اتنی بولڈ فلم میں اداکاری کرنے کی ہمت نہیں کرسکتی تھی۔ خوش قسمتی سے یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی۔اپنے ایک انٹرویو میں بپاشا نے کہا کہ اداکارہ بننے کا میرا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ بس میں ماڈلنگ سے بور ہوگئی تھی تو سوچا کیوں نہ اداکاری ہی میں قسمت آزما لی جائے۔ انھی دنوں مجھے فلم ''اجنبی'' میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے کی پیش کش ہوئی۔ یہ منفرد فلم محسوس ہوئی۔ یہ فلم سائن کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں