سندھ پولیس نے میرے محکمے کے خلاف گدھا مرنے کا مقدمہ قائم کیا ہے عابدشیرعلی

سندھ کے وزیر نے حیسکو چیف کو بجلی چوری کے خلاف مہم روکنے کا کہا جس کے انکار پرانہیں دھمکیاں دی گئیں، وزیرمملکت


ویب ڈیسک June 09, 2015
سندھ کے وزیر نے حیسکو چیف کو بجلی چوری کے خلاف مہم روکنے کا کہا جس کے انکار پرانہیں دھمکیاں دی گئیں، وزیرمملکت فوٹو: فائل

وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ حیدرآباد پولیس نے میرے محکمے کے خلاف گدھا مرنے کا مقدمہ درج کیا ہے جس پر سندھ پولیس کا نام گنیز بک میں درج کرانا چاہئے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابدشیرعلی کا کہنا تھا کہ سندھ کے ایک وزیر نے حیسکو چیف کو فون کرکے بجلی چوری کے خلاف جاری مہم روکنے کا کہا جس کے انکار پر انہیں خمیازہ بھگتنے کی دھمکیاں دی گئیں جب کہ حیدرآباد پولیس نے گدھے پر بجلی کا تارگرنے کا مقدمہ حیسکو کے 8 اہلکاروں کے خلاف درج کرکے انہیں خوفزدہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کے اہلکاروں کو مسلسل دھمکایا جارہا ہے، کسی میں ہمت ہے تو مجھے یا میری ٹیم میں سے کسی کو گرفتار کرے لیکن محکمے کے اہلکاروں کو نہ دھمکایا جائے، سندھ پولیس کی اتنی اچھی کاکردگی ہے تو پھرعوام کا اللہ ہی حافظ ہے۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم کو بجلی چوری روکنے کے لئے جو احکامات دیتا ہوں اس کی ذمہ داری لیتا ہوں، سندھ پولیس کو چاہیئے کہ وہ حیسکو اہلکاروں کے بجائے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرے اوران کے خلاف مقدمات درج کرے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں