بھارت میں اب رفع حاجت کیلئے بیت الخلا استعمال کرنے پر پیسے ملیں گے
بھارت میں غربت اور پسماندگی کے باعث 59 کروڑ افراد کھلے آسمان تلے رفع حاجت کرتے ہیں
بھارتی ریاست گجرات میں مقامی انتظامیہ نے لوگوں کو رفع حاجت کے لئے سرکاری بیت الخلا استعمال کرنے پر پیسے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت میں عوام کی بڑی تعداد کھلی جگہوں اور میدانوں میں ہی رفع حاجت کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد کی بلدیاتی انتظامیہ نے لوگوں کو پبلک ٹوائلٹ استعمال کرنے کی ترغیب دینے کے لئے انوکھا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر واقع 67 عوامی بیت الخلا کے باہر سرکاری اہلکار موجود ہوں گے جو ان سے استفادہ کرنے والے ہر شخص کو ایک روپیہ دیں گے۔ احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے ہیلتھ حکام کا کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ کو اس منصوبے میں کامیابی ملی تو یہ منصوبہ شہر کے تمام سرکاری بیت الخلا پر شروع کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ بھارت میں غربت اور پسماندگی کے باعث 59 کروڑ افراد کھلے آسمان تلے رفع حاجت کرتے ہیں۔