سینیٹ میں میانمار میں مسلمانوں پرمظالم کے خلاف قرارداد مذمت متفقہ طورپرمنظور

حکومت مسلمانوں پرمظالم کوعالمی عدالت میں لے کرجائے اوراقوام متحدہ وعالمی برادری کے سامنے مسئلے کو اٹھائے، قرارداد


ویب ڈیسک June 09, 2015
حکومت فوری طور پر پارلیمانی وفد تشکیل دے اوراسے میانمارروانہ کیا جائے،قرارداد کا متن فوٹو:فائل

سینیٹ نے میانمار میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اوران کی نسل کشی کے خلاف قرارداد مذمت متفقہ طورپر منظورکرلی۔

چیرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیرصدارت اجلاس کے دوران سینیٹرمشاہد حسین سید نے میانمارمیں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طورپر منظورکرلیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت میانمار میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی عدالت میں لے کر جائے اور اس مسئلے کو اقوام متحدہ اورعالمی برادری سے رابطہ کر کے اٹھایا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت فوری طور پر پارلیمانی وفد تشکیل دے اوراسے میانمارروانہ کیا جائے تاکہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے میانمار حکام سے بات کی جاسکے۔

واضح رہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے باعث وہ ملک چھوڑ کر بذیعہ سمندر دیگر ممالک جانے پر مجبور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |