آئی جی سندھ نے خواتین کو ہیلمٹ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا

خواتین کو ہیلمٹ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ عوام کی درخواست پر کیا گیا، آئی جی سندھ


ویب ڈیسک June 09, 2015
اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کو ضروری ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں، ترجمان سندھ پولیس، فوٹو:فائل

DERA ISMAIL KHAN/ PESHAWAR/ BANNU: آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے موٹرسائیکل پر سوار خواتین کو ہیلمٹ پہننے کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے خواتین کے لیے ہیلمٹ کا استعمال نا ممکن قرار دیتے ہوئے انہیں پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے اور اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کو ضروری ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہیلمٹ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ عوام کی درخواست پر کیا گیا ہے تاہم مردوں پرپابندی کا اطلاق ہوگا۔

واضح رہے ڈی آئی جی ٹریفک نے کراچی میں موٹرسائیکل چلانے اور پیچھے بیٹھے والوں میں مرد سمیت خواتین پر بھی ہیلمٹ کے استعمال کی پابندی لازمی قرار دی تھی جب کہ پابندی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |