اشوبا طوفان کراچی میں آج رات سے بدھ کے دوران بارش کا امکان محکمہ موسمیات

سمندری طوفان اشوبا کراچی کے جنوب مغرب میں 550 کلو میٹر دور ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک June 09, 2015
کراچی سمیت زیریں سندھ میں آج رات سے بدھ کے دوران کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات- فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات سے بدھ کے دوران کراچی سمیت زیریں سندھ میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اشوبا شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس وقت طوفان کراچی سے 550 کلو میٹر دور ہے لہذا سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیر جمعرات تک کھلے سمندر میں نہ جائیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت زیریں سندھ میں آج رات سے بدھ کے دوران کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ آج سے جمعرات کے دوران بلوچستان کے ساحلی اور جنوبی علاقوں میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |